تمام تفصیل ایف آئی اے کودیدیگیلانی پیش نہیں ہونگے وکیل

سابق وزیراعظم کو پیشی کے نوٹس وزارت قانون کی مشاورت کے بغیرجاری کیے گئے، فواد چوہدری


Online November 29, 2012
فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کے وکیل فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یوسف گیلانی ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہونگے۔

تمام ترتفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کردیں لہٰذاگیلانی کے پیش ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، نجی ٹی وی کے مطابق یوسف رضاگیلانی کوحج کرپشن کیس میںایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹسز پربدھ کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے،ان کے وکیل فواد چوہدری ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے جاری پیشی کے نوٹسز وزارت قانون کی مشاورت کے بغیرجاری ہوئے لہذا ان کے موکل ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوسکتے۔ سابق وزیراعظم کے وکیل بدھ کوایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے توان سے پوچھاگیا کہ یوسف گیلانیکیوں پیش نہیں ہوئے توانھوں نے کہاکہ بحیثیت وکیل متعلقہ آفیسر کو ایک خط لکھ دیا ہے جس میں انھوں نے ان تمام امور کی وضاحت کردی ہے۔

مقبول خبریں