حکومت اوراپوزیشن کا الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری 25 جولائی تک مکمل کرنے پر اتفاق

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ملاقات میں نئے ارکان کے ناموں پر غور کیا گیا۔


ویب ڈیسک July 18, 2016
وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ملاقات میں نئے ارکان کے ناموں پر غور کیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا عمل 25 جولائی تک مکمل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کے غیرفعال ہونے پر چیف جسٹس آف پاکستان کا ازخود نوٹس

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں الیکشن کمیشن کے چاروں صوبوں کے نئےارکان کے لیے ناموں پر غور کیا گیا جب کہ اس موقع پر دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ارکان کی تقرری کا عمل 25 جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا حکومت کو 27 جولائی تک چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تعینات کرنے کا حکم

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پی ٹی آئی رہنما کو اسحاق ڈار سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔


واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے چار اراکین ایک ماہ قبل اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے تھے اور تاحال ان عہدوں پر نئے ارکان کا تقرر نہیں کیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن غیرموثر ہوچکا ہے۔



مقبول خبریں