ڈریوڈ نے ’جیمی‘ سے’دیوار‘ بننے تک کی کہانی بیان کردی

میری ایک بورنگ اور میراتھن اننگز کے اگلے دن ایک اخبار نے سرخی میں مجھے دیوار لکھا تھا، راہول ڈریوڈ


Sports Desk July 21, 2016
میری ایک بورنگ اور میراتھن اننگز کے اگلے دن ایک اخبار نے سرخی میں مجھے دیوار لکھا تھا، راہول ڈریوڈ۔ فوٹو : فائل

بھارت کے سابق کپتان و ٹیسٹ کرکٹر راہول ڈریوڈ نے اپنے جیمی سے دیوار بننے تک کی کہانی بیان کردی۔

بھارت کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو اپنی تکنیک اور ٹیمپرامنٹ کی وجہ سے'دیوار' کہا جاتا تھا، ان کے والد کسان فیکٹری میں کام کرتے تھے جوکہ جیم بنایا کرتی تھی چونکہ ڈریوڈ نے اس کمپنی کی ایک پروڈکٹ کے اشتہار میں کام کیا تھا اس لیے انھیں شروع میں 'جیمی' کے نام سے پکارا جاتا تھا۔

ان کا نام دیوار کیسے پڑا اس بارے میں وہ کہتے ہیں کہ مجھے یہ تو یاد نہیں کہ پہلی بار مجھے کس نے دیوار کے نک نیم سے پکارا مگر یہ اچھی طرح یاد ہے کہ میری ایک بورنگ اور میراتھن اننگز کے اگلے دن ایک اخبار نے سرخی میں مجھے دیوار لکھا تھا بعد میں اپنے کیریئر کے دوران یہ لفظ میرے ذہن میں رہا۔ میں سمجھتا ہوں کہ جس نے ہیڈ لائن میں میرے لیے دیوار کا لفظ منتخب کیا تھا وہ واقعی انتہائی ذہین تھا، دیوار کا نک نیم مثبت معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں