بغداد میں خود کش حملے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک متعدد زخمی

حملہ آور نے خود کو سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب دھماکے سے اڑلایا، حکام


ویب ڈیسک July 24, 2016
حملے کی زمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی، حکام فوٹو : اے ایف پی

ISLAMABAD: عراق کے دارالحکومت بغداد میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑلایا جس کے نتیجے میں4 پولیس اہلکاروں سمیت14 افراد ہلاک جب کہ 32 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملے کی زمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بغداد بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز، ملک بھرمیں سوگ کا اعلان

واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں بھی عراق کے دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں