شہر کو قتل و غارت گری کی آماجگاہ بنادیا گیا جماعت اسلامی

مہاجر قومی موومنٹ کے رہنمائوں، شہریوں اور سیاسی کارکنان کی ہلاکتوں کی مذمت.


Staff Reporter December 01, 2012
مہاجر قومی موومنٹ کے رہنمائوں، شہریوں اور سیاسی کارکنان کی ہلاکتوں کی مذمت. فوٹو : فائل

KARACHI: جماعت اسلامی کراچی کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی مظفر ہاشمی، لئیق خان، نصراللہ شجیع، حمیداللہ ایڈووکیٹ اور یونس بارائی نے شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے رہنمائوں سمیت درجن سے زائد شہریوں اور سیاسی کارکنان کی ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ہے۔

انھوں نے کہاکہ ناعاقبت اندیش حکمرانوں اور اتحادی جماعتوں نے شہر کراچی کو قتل و غارت گری کی آماجگاہ بنا دیا ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ ظفر قائم خانی، علیم خان اور عبدالقادر گیلانی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، موجودہ نااہل حکومت سے نجات تک خونی عفریت اس شہر کو نگلتا رہے گا۔

c2

انھوں نے خاتون سمیت بے گناہ شہریوںکے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔