ایڈز کے متعلق شعور بیدار کیا جارہا ہے ڈاکٹر صغیر احمد

اس مرض کے شکارافرادکی تعداد میں اضافے کی بڑی وجہ اس ضمن میں احتیاطی تدابیرکے بارے میں معلومات کا نہ ہونا ہے


Staff Reporter December 01, 2012
ڈاکٹر صغیراحمد نے کہا کہ ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ صحت سندھ کے زیر اہتمام عوامی آگاہی کے لیے متعدد پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں. فوٹو: فائل

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمد نے کہا ہے کہ ایڈزکی روک تھام اور عوام میں اس مرض سے متعلق شعورکی بیداری کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس مرض کے شکارافرادکی تعداد میں اضافے کی بڑی وجہ اس ضمن میں احتیاطی تدابیرکے بارے میں معلومات کا نہ ہونا ہے، ایڈزکے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ اپنے بیان میں صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ خون کی منتقلی کے عمل سے پہلے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ خون ایڈزکے وائرس سے پاک ہو جبکہ انجکشن لگواتے وقت ہمیشہ نئی اورڈسپوزیبل سرنج کااستعمال کیا جائے۔

m4

قربت کے تعلقات میں بے راہ روی سے دور رہا جائے اور اپنے جیون ساتھی کے ساتھ تعلقات تک محدود رہا جائے، شیو کرواتے وقت ہمیشہ نئے بلیڈ کا استعمال کیا جائے ان بنیادی باتوں پر عمل کرکے ہی ایچ آئی وی ایڈز سے بچائو ممکن ہے،صوبائی وزیر نے کہاکہ محکمہ صحت سندھ کے زیر اہتمام ایچ آئی وی ایڈزکنٹرول پروگرام کی جانب سے انفارمیشن ریسورس سینٹرکام کر رہا ہے جہاں بنیادی معلومات کی فراہمی کے ساتھ اس مرض میں مبتلا افرادکی رجسٹریشن، ادویات کی مفت فراہمی،کونسلنگ ودیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے رہنمائی کا کام جاری ہے۔

m5

انھوں نے کہاکہ اس مرض میں مبتلا افراد معاشرے کی ذرا سی توجہ سے معمول کی زندگی گزار سکتے ہیں کیونکہ وہ بھی عام لوگوں کی طرح بھرپور صلاحیتوںکے مالک ہوتے ہیں، انھوں نے کہاکہ ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ صحت سندھ کے زیر اہتمام عوامی آگاہی کے لیے متعدد پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں میڈیا کے ساتھ بحث و مباحثہ، کوئز مقابلے، ٹیلی فلم کی نمائش، پوسٹرز و مقابلہ مضمون نویسی، ٹیسٹنگ کی سہولت کے علاوہ شوبز کے ساتھ کرکٹ میچ کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔