سرد موسم گڑ تل مونگ پھلی سے تیار رکدہ میٹھے آئیٹم کی طلب میں اضافہ

ناریل،بیسن،پاپ کورن اور چاول کےمرمروں سے تیارکردہ میٹھی سوغاتیں بچوں اور بڑوں میںمقبول،کم قیمت ہونے پرفروخت بڑھ گئی۔


Kashif Hussain December 01, 2012
موسم سرما کی سوغات گاجر کا حلوہ برنس روڈ کے علاقے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی میٹھی سوغاتوں کی طلب بڑھ گئی ہے، میوے اور حلوہ جات مہنگے ہونے کی وجہ سے عوام کی اکثریت گڑ، تل، مونگ پھلی اور دیگر اشیا سے تیار کیے جانے والے سستے ذائقوں سے لطف اندوز ہورہی ہے۔

گڑ، تل ،مونگ پھلی اور دیگر اشیا سے قسم قسم کے میٹھے آئٹم کی فروخت شروع ہوگئی ہے، ان ٹھیلوں پر تیار کی جانے والی تازہ اور گرما گرم سوغاتیں ہاتھوں ہاتھ بک رہی ہیں جن میں ان اشیا کے ذائقے اور غذائی افادیت کے ساتھ قیمت کا بھی بڑا دخل ہے حسن اسکوائر پر دو سال سے سردی کے موسم میں میٹھی سوغاتیں تیار کرکے فروخت کرنے والے احمد پور شرقیہ کے ہنرمند محمد آصف نے بتایا کہ تل، گڑ، مونگ پھلی، ناریل، بیسن، پاپ کورن اور چاول کے مرمروں سے تیار کردہ میٹھی سوغاتیں بچے بڑے یکساں پسند کرتے ہیں ،کم قیمت ہونے کی وجہ سے زیادہ تر افراد اپنے بچوں کے لیے میٹی سوغاتیں لے کر جاتے ہیں۔

c7

جبکہ متعدد گاہک ٹھیلے پر ہی گرما گرم میٹھی اشیا کھانا پسند کرتے ہیں ،محمد آصف نے بتایا کہ وہ پیشے کے لحاظ سے سنار ہیں لیکن سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد زیادہ کارخانے بند اور سناروں کی بڑی تعداد بے روزگار ہوچکی ہے اسی لیے انھوں نے کراچی میں اپنے استاد سے کام سیکھ کر 20ہزار روپے کی سرمایہ کاری سے روایتی میٹھی اشیا کی تیاری اور فروخت کا کام شروع کردیا، انھوں نے بتایا کہ زیادہ تر اشیا گڑ اور تل سے تیار کی جاتی ہیں جن کی طلب غذائی اور طبی افادیت کی وجہ سے بہت زیاد ہے، موسم سرما میں زیادہ تر گجک اور تل کے لڈو، مونگ پھلی کی پت فروخت ہوتی ہے

c8

اس کے علاوہ فروخت ہونے والی اشیا میں پت میں پھلی پاک، تلی والی پت، تل کے لڈو، چنے کی پت، ناریل کی پت، ریوڑیاں، گجک لچھے، پاپ کارن اور مرمرے کے لڈو شامل ہیں، ان اشیا کی فروخت کا سیزن 2سے 3ماہ تک محیط ہے جس کے بعد یہ کام کرنے والے روزگار کے لیے دوسرے ذرائع اختیار کرتے ہیں۔

مقبول خبریں