سائٹ میں کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی 2 افراد بے ہوش

بھاری مالیت کاکیمیکل خاکستر،آگ گودام کی بیسمنٹ میں رکھے ہوئے ڈرموں میں لگی


Staff Reporter December 01, 2012
2گھنٹوں کی جدوجہدکے بعدآگ پر قابو پا لیا گیا، وجہ معلوم نہ ہوسکی، فائر بریگیڈ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سائٹ ایریامیں کیمیکل کے گودام میں اچانک آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا کیمیکل جل کر خاکسترہوگیا،دھویں سے دوافراد بے ہوش ہو گئے۔

فائربریگیڈکے مطابق سائٹ ایریامیں پلاٹ نمبر B-51 پر قائم کیمیکل کے گودام کی بیسمنٹ میں رکھے ہوئے کیمیکل کے ڈرموں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

07

جس کی اطلاع پرفائربریگیڈکا عملہ2گاڑیوں کے ہمراہ موقع پرپہنچ گیا اور2گھنٹوں کی سخت جدوجہد کے بعدآگ پرقابوپاتے ہوئے گودام کومکمل طورپر جلنے سے بچالیا۔

08

فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ گودام انشورڈ ہے جبکہ فوری طورپرآگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت کا اندازہ نہیں لگایاجاسکا۔