وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ آئندہ ماہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے بھارتی میڈیا

بھارتی وزیرداخلہ 3 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والی سارک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔


ویب ڈیسک July 28, 2016
بھارتی وزیرداخلہ 3 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والی سارک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ فوٹو:فائل

بھارت کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سارک ممالک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کے لئے 2 روزہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ 3 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والی سارک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔بھارتی وزیر داخلہ اپنے دورے میں دو طرفہ تعلقات پر پاکستانی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف پاکستانی رد عمل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تناؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں