نیوچالی سے ملنے والی بوری بند لاشوں کی شناخت ہوگئی

بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر اور سینے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا، پولیس.


Staff Reporter December 02, 2012
بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر اور سینے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا، پولیس. فوٹو: فائل

نیو چالی کے علاقے سے ملنے والی2 بوری بند لاشوں کو شناخت کرلیا گیا ۔

قتل کیے جانیوالے دونوں افراد دوست تھے اور جمعہ کی رات لا پتہ ہو گئے تھے، تفصیلات کے مطابق میٹھاردر کے علاقے نیو چالی ٹریفک سگنل کے قریب سنسان گلی سے جمعہ اور ہفتے کی درمیان شپ 2 نوجوانوں کی بوری میں ہاتھ پائو بندھی لاشیں ملی تھیں جنھیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر اور سینے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولین کو اغوا کے بعد کسی دوسرے مقام پر قتل کیا گیا اور لاشیں نیو چالی کے قریب پھینک دی گئی تھی ، ہفتے کو دونوں مقتولین کو اصغر علی ولد قاسم اور رجب علی ولد ابو بکر کے نام سے شناخت کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت ورثا نے اخبارات میں تصاویریں شائع ہونے اور الیکٹرانک میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد کیا ہے ۔

m1

ایس ایچ او تھانہ میٹھادر ظفر اقبا ل کے بعد مقتولین کا تعلق کچھی برادری سے ہے انھوں نے بتایا کہ مقتولین آپس میں گہرے دوست تھے اور جمعے کو رات ساڑے 8 بجے تک اہلخانہ سے موبائل پر رابطے تھے۔

جس کے بعد مقتولین کا موبائل فون بند ہو گئے ، پولیس نے بتایا کہ اصغر علی کیماڑی اوکھائی کالونی اور رجب علی لیاری اگراتاج کا رہائشی ہے، پولیس نے مقتول اصغر علی کے بھائی محمد صدیق ولد قاسم کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 249/12درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔