سٹی کورٹ میں تیزاب پھینک کر مفرور ہونیوالاملزم گرفتار

عدالت نے ملزمان کو جھیل بھیج دیا،ملزمان پر قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے.


Staff Reporter December 02, 2012
عدالت نے ملزمان کو جھیل بھیج دیا،ملزمان پر قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے. فوٹو: فائل

سٹی کورٹ میں تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے الزام میں مفرور ملزم کو تھانہ سٹی کورٹ نے گرفتار کرلیا ہے۔

عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا،تفصیلات کے مطابق 15جون کو ملزمان عارف ، صابر حسین اور خادم حسین نے پیشی پر آئے ہوئے مقتول شہباز نواز پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے تھے پولیس نے ملزم عارف کو موقع سے گرفتار کرلیا تھا بعدازاں صابر حسین کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

m15

ملزم خادم حسین جو کہ ڈیفنس میں رہتا تھا اور روپوش ہوگیا تھا گزشتہ روز گرفتار ملزمان سے ملنے آیا تو مخبر خاص کی اطلاع پر پولیس افسر اسلم خان نیازی نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کے روبرو پیش کیا فاضل عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی کورٹ میں قتل، اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی احمد صبا نے عالمی شہرت یافتہ مصور اسماعیل گل جی،اسکی اہلیہ زرین گل جی اور ملازمہ آسیہ کے تہرے قتل میں ملوث ملزم اکرم کے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔