لانڈھی سیمنٹ گودام کے گیٹ کو بم سے اڑا دیا گیا

دھماکے کی آواز سے خوف و ہراس، بم 200گرام وزنی اور دیسی ساختہ تھا، حکام


Staff Reporter December 03, 2012
دھماکے کی آواز سے خوف و ہراس، بم 200گرام وزنی اور دیسی ساختہ تھا، حکام۔ فوٹو: فائل

لانڈھی داؤد چورنگی پر واقع سمنٹ کے گودام کے گیٹ پر رکھا گیا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

بم پھٹنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گیٹ کو نقصان اپنی جگہ سے اکھڑ گیا ، دھماکے کی آواز سن کر لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی ، بم200 گرام وزنی اور دیسی ساختہ تھا جسے ستلی لگا کر آگ لگا کر پھاڑا گیا تھا ۔

06

بم فیلکن سیمنٹ کے گودام کے مرکزی گیٹ کے قریب رکھا گیا تھا۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس و رینجرز کے افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے عملے نے پولیس کو بتایا کہ دیسی ساختہ بم ، دستی بم نما تھا جس میں200 گرام دھماکا خیز مواد تھا ، بال بیرنگ یا نٹ بولڈ موجود نہیں تھے ، بم کو ستلی لگا کر اسے آگ لگا کر پھاڑا گیا، ملزمان نے ستلی اتنی لمبی رکھی تھی کہ آگ لگانے کے تقریباً 10منٹ دھماکا ہو۔

واضح رہے اس سے قبل کراچی اور اندرون سندھ میں ریلوے لائنوں پر بھی اسی طرح کے متعدد بم دھماکے کیے گئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا کرنے کا مقصد خوف ہراس پھیلانا ہے۔ گودام کے مالک خرم نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ان سے کسی نے بھتے کا مطالبہ نہیں کیا تاہم اس سے قبل وہ بھتہ دے چکے ہیں۔