راولپنڈی سے خواتین پر حملوں میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم فوجی فاونڈیشن کی نرس کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ پولیس


ویب ڈیسک August 12, 2016
ملزم فوجی فاونڈیشن کی نرس کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ پولیس، فوٹو؛ فائل

پولیس نے خواتین پر حملوں میں ملوث ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے راولپنڈی کے علاقے مور گاہ میں کارروائی کے دوران خواتین پر حملوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم ناڑہ مٹور کہوٹہ کا رہائشی ہے اور مورگاہ میں اپنے عزیز کے پاس رہتا تھا جب کہ ملزم کے حملے میں متاثرہ لڑکیوں نے بھی اسے شناخت کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کو زخمی کرکے فرار ہونے والا ملزم فوجی فاونڈیشن کی نرس کے قتل میں بھی ملوث ہے۔