مجسٹریٹ کا مغوی کی بازیابی کیلیے بریگیڈ تھانے پر چھاپہ

فاضل عدالت نے منگل کو مغوی کے ہمراہ سیشن جج کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے


Staff Reporter December 04, 2012
پولیس افسر نے بتایا کہ خاتون نے چوری کی درخواست دی تھی جس پر تفتیش کیلیے تھانے لائے ہیں تاہم اسکے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہے. فوٹو: فائل

انچارچ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی منٹھار علی جتوئی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی ذوالفقار شیخ نے تھانہ بریگیڈ پر چھاپہ مارا اس موقع پر مغوی جہاں زیب تھانے کے حوالات میں موجود تھا فاضل عدالت نے تھانے کا ریکارڈ طلب کیا۔

جس پر پولیس افسر نے بتایا کہ خاتون نے چوری کی درخواست دی تھی جس پر تفتیش کیلیے تھانے لائے ہیں تاہم اسکے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہے فاضل عدالت نے منگل کو مغوی کے ہمراہ سیشن جج کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے قبل ازیں خاتون نے حبس بے جا کی درخواست میں مغوی کو بازیاب کرنے کی استدعا کی تھی۔

دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی سید اکرام الرحمن کی عدالت نے قتل میں ملوث اپنی بیٹی رضیہ سلطانہ عرف رانی کی ضمانت واپس لینے پر فاضل عدالت نے ملزمہ کو حراست میں لینے اورجیل بھیجنے کا حکم دیا تھا تاہم مقدمے سے مصالحت پر رہا ملزم نے ملزمہ کی دوبارہ ضمانت جمع کرادی فاضل عدالت نے رہا کردیا ہے پیر کو ضمانتی محمد علی نے وکیل شاہد اقبال کے ذریعے ضمانت واپس لینے سے متعلق درخواست دائر کی کہ وہ اپنی بیٹی کی ضمانت واپس لینا چاہتا ہے۔