بڈھ بیرپولیس موبائل دھماکے سے تباہ2 اہلکار شہید

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا


Numainda Express December 04, 2012
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ فوٹو : فائل

پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پولیس موبائل کو دھماکے سے اڑادیا گیا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کردیاگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ بڈھ بیر پولیس کے مطابق شیخ محمدی روڈ پر شہاب خیل چوکی کے اہلکار موبائل میں معمول کے گشت پر تھے کہ شرپسندوں نے گندگی کے ڈھیر میں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑادیا۔

10

دھماکے سے سب انسپکٹر تجمل خان اور کانسٹیبل ابرار خان موقع پر شہید ہوگئے جبکہ ڈرائیورحبیب الرحمٰن ،کانسٹیبلز فیاض اورفاروق زخمی ہوئے۔بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں 2کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔دریں اثنا شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں گورنر خیبرپختونخوا سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران اور شہید اہلکاروں کے عزیز واقارب نے شر کت کی۔پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہداء کی میتوں کو سلامی دی۔