اسٹین گن نے انگلش بیٹنگ کے پرخچے اڑا دیے پروٹیزفتحیاب

اسپیڈ اسٹار نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹرپل سنچری بنانے والے ہاشم آملا مین آف دی میچ قرار


ویب ڈیسک July 23, 2012
انگلینڈ کیخلاف اوول ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے اسٹین کا جارحانہ انداز۔ فوٹو: اے ایف پی

سائوتھ افریقہ نے اوول میں پہلے کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اننگ اور 12 رن سےشکست دیدی۔

پروٹیز فاسٹ بائولر ڈیل اسٹین نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 انگلش بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردا ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کے آکری دن انگلینڈ نے اپنی اننگ 102 رنز 4 کھلاڑی آئوت سے شروع کی تو 117 کے ایک اسکور پر اسٹین نے روی بوپارہ کی وکٹیں بکھیر دیں، وہ 22 رنز بنا کر پویلیں لوٹے، اس کے بعد بیل نے پرائر کے ساتھ 86 قیمتی رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم 213 کے مجموعی اسکور پر وکٹ کیپر بیل کو داگ مفارقت دے گئے، 40 رنز بنانیوالے پرائر کو عمران طاہر نے کیلس کا کیچ بنوایا۔ اسکور میں صرف 7 رنز کے اضافے سے انگلینڈ کو سب سے بڑا دھچکا لگا جب تجربہ بیل 55 کے اسکور پر اسٹین کا شکار بن گئے جبکہ اسی مجموعے پر براڈ اسکور بورڈ کو زحمت دیے بغیر پویلین چلتے بنے، انھیں بھی اسٹین نے اپنا شکار بنایا۔ اسپیڈ اسٹار نے تباہ کن بولنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 218 کے اسکور پر سوان کو آئوٹ کرکے انگ میں اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی، سوان 7 رنز بناکر پیٹرسن کا کیچ بنے۔ 240 کے مجموعے پر عمران نے اینڈرسن کو آئوٹ کر کے انگلش بیٹنگ کی بساط لپیٹ دی اور میچ میں اننگ اور 12 سے شکست دیدی۔ ہاشم آملا کو شاندار ٹرپل سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مقبول خبریں