دورہ بھارت کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا ہفتے کو اعلان

عبدالرزاق اور رضا حسن کے مکمل فٹ نہ ہونے کی اطلاعات آئی ہیں، چیف سلیکٹر


Sports Reporter December 05, 2012
عبدالرزاق اور رضا حسن کے مکمل فٹ نہ ہونے کی اطلاعات آئی ہیں، چیف سلیکٹر فوٹو: فائل

دورئہ بھارت کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان ہفتے کو ہوگا، پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوںکے انتخاب کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا۔

چیف سلیکٹر اقبال قاسم کے مطابق قومی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے تمام پلیئرز کو زیر غور لایا جائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے انھوں نے کہا کہ پاک بھارت مقابلے کبھی آسان نہیں رہے، دورے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز نے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔

اقبال قاسم نے کہا کہ عبدالرزاق اور رضا حسن کے مکمل فٹ نہ ہونے کی اطلاعات ہیں، اسکواڈ کا انتخاب کر نے سے قبل ان کی فٹنس کا جائزہ بھی لینا ہوگا۔ چیف سلیکٹر نے امید ظاہر کی کہ 8 دسمبر تک ٹیم کو حتمی شکل دینے میںکامیاب ہو جائیں گے، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ سیریز میں دونوں ٹیموں کے مابین اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، جو ٹیم اعصاب پر قابو رکھے کامیابی اسی کا مقدر بنے گی۔