مچھرکالونیکالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 23 گرفتار اسلحہ برآمد

سندھ رینجرزکاٹارگٹ آپریشن،علاقے کا محاصرہ، گرفتار افرادمیں سیاسی کارکن بھی شامل


Staff Reporter December 05, 2012
سندھ رینجرزکاٹارگٹ آپریشن،علاقے کا محاصرہ، گرفتار افرادمیں سیاسی کارکن بھی شامل

سندھ رینجزز نے مچھر کالونی میں ٹارگٹ آپریشن کے دوران کالعدم جہادی تنظیم کے کمانڈراورسیاسی جماعت کے کارکنوں سمیت23افرادکوحراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز سندھ کی بھاری نفری نے ڈاکس تھانے کی حدودمچھرکالونی میں ٹارگٹڈآپریشن کیااورپورے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کاتعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے جو ہر میں تخریبکاری کامنصوبہ بنارہے تھے،ان کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی ملی ہیں.

19

ابتدائی تفتیش کے بعدان کی نشاندہی پران کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے شہرکے بیشترعلاقوں چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم رات گئے تک کسی اہم ملزم کی گرفتاری ظاہرنہیں کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ حراست میں لیے جانے والوں میں حفیظ الرحمٰن،حمایت خان،طیب ، حنیف ، شیمار ، عتیق اﷲ ، ظریف شاہ ، عب القادر ، حضرت میر ، نادر خان ، عبدل سیف ، عبد الوہاب ، امین خان ، لیاقت ، شوکت ، جہانان ، ساجد رحمان،سراج، یاسر ، معیض خان ، نعیم خان ، زرقم ، عادل اور ریاض بہادر شامل ہیں۔