عروس البلاد اب شہر نا پرسان بن چکا ہے شاہی سید
شہر بھر میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے, شاہی سید.
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ دہشت گرد ایک مرتبہ پھر سر گرم ہورہے ہیں۔
عروس البلاد اب شہر نا پرسان بن چکا ہے اور منظم طریقے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور ہمارے دفاتر پر حملے کیے جا رہے ہیں، شہر بھر میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور قانون کسی طور حرکت میں نہیں آرہا ، ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والا فرد بے بسی کی تصویر بن چکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کراچی اب مزید مصلحت پسندی کا متحمل نہیں ہوسکتا ، بے گناہ شہریوں کا خون نا حق اب روکنا ہوگا، شہر کی موجودہ صورت حال کے ذمے دار ارباب اختیار ہیں جنھوں نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کیا۔