چپراسی نے 80 گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں جاری کردیں

افسر کی عدم موجودگی میں رشوت لے کر چیکوں پر مہر لگا کر جعلی دستخط کر دیے


Nama Nigar December 06, 2012
ایس ڈی او نے بتایا کہ تنخواہیں جاری ہونے پر میں خود حیران ہوں. فوٹو: فائل

محکمہ تعلیم کے چپراسی کا کارنامہ، ایس ڈی او تعلیم نے 80گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں بندکیں، چپراسی نے جعلی دستخط کرکے تنخواہیں جاری کر دیں۔

ایس ڈی او حیران رہ گیا۔ تنخواہ کیسے جاری ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر سیہون نے 80گھوسٹ اساتذہ کی ماہ نومبر کی تنخواہیں بند کر دی تھیں.

گزشتہ روز ایس ڈی او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی میٹنگ میں گئے تو دفتر میں موجود چپراسی اصغر چنہ نے رشوت کے عوض اساتذہ کے چیکوں پر جعلی دستخط اور مہر لگا کر تنخواہیں جاری کر دیں۔

03

رابطہ کرنے پر ایس ڈی او نے بتایا کہ تنخواہیں جاری ہونے پر میں خود حیران ہوں، تفتیش کر کے عملے کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ یاد رہے کہ مذکورہ چپراسی کو ہیڈ کلرک اور سپروائزر کی آشیرباد حاصل ہے۔

مقبول خبریں