تنویر حسین بنگش کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے مجلس وحدت مسلمین

شہرمیں دہشت گردوں کےہاتھوں تنویرحسین بنگش کی ٹارگٹ کلنگ حکومت وسیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے,رضا تقوی.


Staff Reporter December 06, 2012
شہرمیں دہشت گردوں کےہاتھوں تنویرحسین بنگش کی ٹارگٹ کلنگ حکومت وسیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے,رضا تقوی. فوٹو: فائل

مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکریٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے کہا ہے کہ شہر میں دہشت گردوں کے ہاتھوں تنویر حسین بنگش کی ٹارگٹ کلنگ حکومت و سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

شہر میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ہے، دہشت گردوں کو شہر قائد میں کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے، تنویر حسین بنگش کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے انجمن صادقین طوری بنگش کے ذمے دار تنویر حسین بنگش کی نماز جنازہ کے موقع پر اپنے مذمتی بیان میں کیا،انھوں نے مطالبہ کیا کہ وہ شہر قائد میں جاری شیعوں کی ٹارگیٹ کلنگ کا فوری نوٹس لیں اور دہشت گردوں کو سرعام پھانسی دیں۔