شوہر نے بیٹے کے ساتھ مل کر بیوی کو مار ڈالا

واردات کے بعد ملزم باپ بیٹا موقع سے فرار ہو گئے.


Staff Reporter December 07, 2012
حاجرہ کی بیٹی خالدہ اپنی ماں کو بچاتے ہوئے ملزمان کے تشدد سے زخمی ہو گئی. فوٹو: فائل

KARACHI: محمود آباد کے علاقے مکان نمبر 2120 گلی نمبر11 اعظم بستی کی رہائشی حاجرہ کو اس کے شوہر اسماعیل بلوچ نے اپنے بیٹے صدیق بلوچ کے ساتھ ملکر سر پر لوہے کا راڈ مار کر ہلاک کر دیا۔

جبکہ حاجرہ کی بیٹی خالدہ اپنی ماں کو بچاتے ہوئے ملزمان کے تشدد سے زخمی ہو گئی واردات کے بعد ملزم باپ بیٹا موقع سے فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق حاجرہ گھروں میں کام کرکے اپنا اور اپنے 3 بچوں خالدہ ، آصف اور شازیہ کا گزر بسر کرتی تھی، ملزم اسماعیل کی حاجرہ سے دوسری شادی تھی جبکہ ملزم صدیق بلوچ اس کی پہلی بیوی سے ہے،واردات کے وقت ملزم حاجرہ سے پیسے لینے آیا تھا۔