ہاکی پی آئی اے نے نیشنل بینک کو 21 سے زیرکرلیا کسٹمز اور آرمی کا مقابلہ برابر

کسٹمز کی جانب سے واحد گول مشتاق نے کھیل کے 52 ویں منٹ میں کیا۔


Sports Reporter December 07, 2012
کسٹمز کی جانب سے واحد گول مشتاق نے کھیل کے 52 ویں منٹ میں کیا۔ فوٹو: فائل

گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پی آئی اے نے نیشنل بینک کو 2-1 سے زیرکرلیا، کسٹمز اور آرمی کا مقابلہ برابری پر اختتام پذیر ہوا۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پی آئی اے کے عنایت اللہ نے پانچویں منٹ میں گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی، 21 ویں منٹ میں نیشنل بینک کے ارسلان قادر نے گول کرتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا۔

پہلے ہاف کے27ویں منٹ میں ایئرلائنز کی جانب سے عماد شکیل بٹ نے گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو ایک بار پھر2-1 کی برتری دلادی، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا مگر کوئی بھی کھلاڑی گیند کو جال کی راہ نہ دکھا سکا۔ کسٹمز اور آرمی کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا، کسٹمز کی جانب سے واحد گول مشتاق نے کھیل کے 52 ویں منٹ میں کیا جبکہ آرمی کا واحد گول محمد سفیر نے67 ویں منٹ میں داغا۔