پانی کی لائن ڈالنے پر 2برادریوں میں تصادم 24افراد زخمی

لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال، 9 افراد کی حالت تشویشناک،علاقے میں کشیدگی


Nama Nigar December 07, 2012
کھپرو کے نواحی علاقے ناگنا میں پانی کی لائنیں ڈالنے کے معاملے پر ہنگورہ اور بھنبھرو برادری کے افراد کے مابین تصادم ہوگیا۔ فوٹو: فائل

پانی کی لائن ڈالنے کے معاملے پر 2 برادریوں میں تصادم، 24 افراد ڈنڈے اور کلہاڑیاں لگنے سے شدید زخمی، تعلقہ اسپتال کھپرو منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کھپرو کے نواحی علاقے ناگنا میں پانی کی لائنیں ڈالنے کے معاملے پر ہنگورہ اور بھنبھرو برادری کے افراد کے مابین تصادم ہوگیا۔

01

جس کے دوران لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں محمد خان ہنگورہ، سبحان ہنگو رہ، نبی بخش ہنگورہ، گہرام بھنبھرو، دوست محمد بھنبھرو، اکبر علی بھنبھرو اور ارشد بھنبھروسمیت 24افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تعلقہ اسپتال کھیرو لیا گیا جہاں 9 افراد کی حالت نازک ہونے کی بنا پر حیدر آباد روانہ کردیا گیا۔

مقبول خبریں