عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے رکن قومی اسمبلی ایڈمنسٹریٹر

عبدالوسیم اور ایڈمنسٹریٹر کا نیو کراچی ٹاؤن میں زیر تعمیر بن قاسم اسٹیڈیم کا معائنہ


Staff Reporter December 07, 2012
عبدالوسیم اور ایڈمنسٹریٹر کا نیو کراچی ٹاؤن میں زیر تعمیر بن قاسم اسٹیڈیم کا معائنہ، ٹھیکیدار کی جانب سے سست روی پر برہمی کا اظہار فوٹو: فائل

حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم نے کہا ہے کہ عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں میں سست روی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

تمام کام کو مقررہ وقت پر کیا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر سکیں ، انھوں نے نیو کراچی سیکٹر 5-G میں بن قاسم اسٹیڈیم کی تعمیر میں ٹھیکیدار کی جانب سے سست روی کا مظاہرہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید بھی موجود تھے۔

حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم نے اپنے فنڈز سے 4 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بن قاسم اسٹیڈیم کی تعمیر کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،عبدالوسیم نے کہا کہ حق پرست قیادت نوجوانوں کو کھیل کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور انھیں کھیل کے بہترین میدان فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔

2

دریں اثنا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ٹائون ظفر مجاہد نے یونین کونسل نمبر 5کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائون میں جاری صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے افسران و عملہ بھرپور توجہ دیں،صفائی مہم کے ساتھ جراثیم کش ادویات کااسپرے بھی کیا جائے، ایڈمنسٹریٹر ملیر ٹائون ز ڈاکٹر مختار پلیجو نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپیوٹرائز کمپلین سیل کے ذریعے عوامی شکایات کو24 گھنٹے میں حل کیا جائے۔

انھوں نے افسران سے کہا کہ شکایات سیل پر عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے،ایڈ منسٹریٹر اورنگی ٹائون قمر شیخ نے ٹاؤن میں جاری سی سی فلورنگ کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے،انھوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار کا خیال رکھا جائے،لانڈھی ٹائون میں بیماریوں سے بچائو اور حشرات کے خاتمے کیلیے جراثیم کش اسپرے کا آغاز کردیا گیا ہے، چیف آفیسر لانڈھی ٹائون عبدالراشد خان نے متعلقہ افسران کے ہمراہ اسپرے مہم کا افتتاح کیا۔