لیاری ایکسپریس وے کی توسیعمکانات کے انہدام سے روک دیا گیا

حکومت لیاری ایکسپریس وے کی توسیع کے سلسلے میں لیا قت آباد کے علاقے میں گھروں کو منہدم کررہی ہے,درخواست گزار


Staff Reporter December 07, 2012
حکومت لیاری ایکسپریس وے کی توسیع کے سلسلے میں لیا قت آباد کے علاقے میں گھروں کو منہدم کررہی ہے,درخواست گزار فوٹو : فائل

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقرکی سربراہی میں دورکنی بینچ نے حکام کو لیاری ایکسپریس وے کی توسیع کیلیے لیاقت آباد میں مکانات کے انہدام سے روکتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر و کمشنرکراچی، انچارج انسدادتجاوزات سیل اور ایس ایچ اولیاقت آبادکو20جنوری کیلیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

شوکت شیخ ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں عبدالغنی سمیت 12درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت لیاری ایکسپریس وے کی توسیع کے سلسلے میں لیا قت آباد کے علاقے میں گھروں کو منہدم کررہی ہے اور درخواست گزاروں کے مکانات کو بھی منہدم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ اس سلسلے میں کوئی نوٹس یا انتباہ نہیں دیا گیا جبکہ درخواست گزاروں کے لیز شدہ مکانات قانونی طور پر تعمیر کیے گئے ہیں، لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں متاثر ہونے والی کچی آبادیوں کے مکینوں کو متبادل اراضی اور معاوضہ بھی ادا کیا گیا ہے اور اس ضمن میں فاضل عدالت کا واضح فیصلہ موجود ہے۔