ایف بی آر ملازمین کیلیے نئی ہاؤسنگ اسکیمیں بنانیکی تجویز

مشیرریونیوہارون اختر کا اجلاس میں اتفاق،سمری تیارکرکے وزارت خزانہ کو بھیجنے کافیصلہ


Irshad Ansari September 04, 2016
موجودہ رہائشی سہولت ناکافی،1سے 2 فیصدافسران واہلکار حاصل کرسکے، دستاویز۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایف بی آر ملازمین کے لیے نئی ہاؤسنگ اسکیمیں متعارف کروانے کی تجویز دیدی ہے۔

اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو دستیاب حالیہ چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کانفرنس کے منٹس پر آف میٹنگ پر مبنی دستاویز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اختر کی سربراہی میں ہونے والی اس حالیہ کانفرنس میں بتایا گیا کہ ایف بی آر کے افسران و اہلکاروں کے لیے رہائشی سہولتیں ناکافی ہیں اورصرف ایک سے دو فیصد افسران رہائش حاصل کرسکیں ہیں، باقیوں کے پاس رہائش کی سہولت نہیں ہے۔

رہائشی سہولت کے ناکافی ہونے کو مد نظر رکھتے ہوئے اجلاس میں تجویز دی گئی کہ ایف بی آر ملازمین و افسران کے لیے نئی رہائشی اسکیمیں متعارف کروائی جائیں تاکہ سرکاری رہائشی مکانات کی قلت کا مسئلہ حل کیا جاسکے اور اجلاس میں یہ طے پایا ہے کہ ان لینڈ ریونیو سروس سے تعلق رکھنے والے افسران کو رہائش کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہاؤسنگ اسکیمیں شروع کرنے کی سمری تیار کرکے جلد منظوری کے لیے پیش کی جائے گی جبکہ یہ سمری ایف بی آر کے ممبر ایڈمن اور ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن باہمی مشاورت کے ساتھ تیار کریں گے۔