گڈزٹرانسپورٹرزکی ہڑتالخام مال کی رسدبری طرح متاثر

ہڑتال چوتھے روزمیں داخل،برآمدی آرڈزمیں تاخیر،فلورملوں کوگندم کی فراہمی نہیں ہوپارہی


Staff Reporter December 08, 2012
کراچی : ہائی وے پر لوٹ مار اور ڈکیتیوں کی وارداتوں کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے دوران سامان ٹرمینل پر جمع ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

KARACHI: کراچی سمیت ملک بھرمیں اپنے مطالبات کی منظوری کیلیے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہے ۔

ہڑتال کی وجہ سے ملک میں ہرقسم کے ساز و سامان کی سپلائی مکمل معطل ہے،فیکٹریوں کوخام مال کی رسدمتاثرہونے کے ساتھ برآمدی آرڈر میں بھی تاخیر کاسامناہے، ملک بھرکی فلورملزکوہڑتال کے باعث گندم فراہم نہیں ہوپارہی ہے اوراگرہڑتال جاری رہی توآئندہ ہفتے آٹے کی قلت بھی ہوسکتی ہے۔گڈزٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث شوگرملزسے چینی کی رسدبھی متاثرہورہی ہے جس کے باعث چینی کی برآمدمیں تاخیر اور کنفیکشنری کی فیکٹریوں کا پیداواری عمل بھی متاثرہورہا ہے۔کراچی سبزی منڈی کے صدر حاجی شاہ جہاں کے مطابق ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال اگر جاری رہی تو شہر میں سبزیوں کی رسد متاثرہونے کاخدشہ ہے۔

1

آل کراچی گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدرخالد خان نے کہا ہے کہ جب تک ٹرانسپورٹرزکوتحفظ فراہم ہے نہیں کیا جا تا اورہما رے مطالبات نہیں تسلیم کیے جاتے ہڑتال جاری رہے گی۔ہڑ تال کی وجہ سے ہزاروں ٹرک اورٹریلرزکراچی سمیت ملک بھرمیں کھڑے ہیں۔وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت پاکستان کے صدرحاجی فضل قادرشیرانی نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ گڈزٹرانسپورٹرزکی جانب سے ہڑتال کوختم کرانے کے لیے اپناکرداراداکرے۔

ملکی تجارتی وکاروباری سرگرمیاں منجمدہوگئیں ہیں جس کے باعث لاکھوں ڈالرزکی برآمدسرگرمیاں متاثرہونے سے بیرونی ممالک پاکستان کاامیج متاثر ہورہاہے ۔انھوں نے صدر پاکستان ،وزیراعظم اوروفاقی وزیرتجارت سے مطالبہ کیاکہ گڈزٹرانسپورٹرز کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کی تحقیقا ت کراتے ہوئے عوام اور تاجروں کو معاملات سے آگاہ کیا جائے اوربھتہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔