ڈنگی وائرس سے ایک اور بچہ زندگی کی بازی ہارگیا

11سالہ زمان نجی اسپتال لایاگیا جہاں وہ ٹیسٹ اورعلاج کے باوجود جانبر نہ ہوسکا.


Staff Reporter December 09, 2012
5 نئے مریض شہرکے مختلف اسپتالوں میں داخل کرائے گئے ہیں، سرویلنس سیل۔ فوٹو: فائل

کراچی میں ایک اوربچہ ڈنگی وائرس کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد ڈنگی وائرس سے جاں بحق ہونے والوںکی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

ڈنگی سرویلنس سیل کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق زندگی کی بازی ہارنے والا 11سالہ بچہ ہے جس کانام زمان بتایاگیا،متوفی کو 22 نومبرکونجی اسپتال لایاگیا جہاں ضروری ٹیسٹ کے بعد بچے کو علاج کی غرض سے داخل کرایاگیا تاہم بچہ زندگی کی بازی ہارگیا،واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 11سالہ بچہ سمندرخان ڈنگی وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگیا تھا۔

03

دریں اثنا ڈنگی سرویلینس سیل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 5 نئے مریضوںکوشہرکے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایاگیا ہے جس کے ساتھ ہی مختلف اسپتالوں میں داخل ہونیوالے مریضوںکی تعداد12ہوگئی ہے جبکہ ڈنگی بخارکاشکار ہونے والے مریضوںکی مجموعی تعداد681 ہوگئی ہے۔