بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہےاورنگزیب فاروقی

ہمارے کارکنوں کا تخریب کاری سے کوئی تعلق نہیں،ہم محب وطن ہیں۔


Staff Reporter December 09, 2012
ہمارے کارکنوں کا تخریب کاری سے کوئی تعلق نہیں،ہم محب وطن ہیں. فوٹو: ایکسپریس/فائل

اہلسنت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ بے گناہ کارکنان کو بلاجواز گرفتار کرکے حکومت اہلسنت کے صبر کا مزید امتحان نہ لے پر امن کارکنان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو حالات کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتے۔

وزارت داخلہ سے رپورٹیں آنے کے باوجود تاحال اہلسنت علما اور مشائخ کی سیکیورٹی پر حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا اہلسنت علما و مشائخ کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمے داری حکومت پر ہوگی،انھوں نے کہاکہ حکومت مخصوص طبقے کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہی ہے، شہدا کے قاتلوں کی گرفتاری کے بجائے الٹا پولیس اور رینجرز ہمارے پرامن کارکنان کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

08

انتظامیہ پرامن محب وطن کارکنان کی وابستگی عسکری تنظیموں کے ساتھ جوڑنے کیلیے کوشاں ہے ،ہمارے کسی کارکن کا دہشت گردی اور تخریب کاری سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہم محب وطن ہیں،ہمیں بعض انتظامی افسران حب الوطنی کی سزا دے رہے ہیں حکومت ہمارے کارکنان کو کسی اور راستے پر ڈالنے کی مکروہ کوشش نہ کرے۔