گھاس منڈی کے قریب جوئے سٹے کے اڈے پر رینجرز کا چھاپہ 20افراد زیر حراست

گھاس منڈی کے نزد جوئے و سٹے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 20 سے زائد سے افراد کوحراست میں لےکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔


Staff Reporter December 09, 2012
گھاس منڈی کے نزد جوئے و سٹے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 20 سے زائد سے افراد کوحراست میں لےکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان رینجرز سندھ کی بھاری نفری نے رات گئے گھاس منڈی کے نزد جوئے و سٹے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 20 سے زائد سے افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

چھاپے کے دوران جوئے و سٹے کے اڈے سے داؤ پر لگی ہوئی بھاری رقم ، آلات قمار بازی ، ٹی وی ، کمپیوٹرز ، لیپ ٹاپ اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔