کیارحمن ملک بابراعوان بن گئے زرداری اوروزیرداخلہ میں دوریاں

برطانیہ، فرانس اورترکی کے دورے میں صدرکے ہمراہ نہیں، زرداری نے وفد سے انکا نام نکال دیا


INP December 09, 2012
دورے سے نام نکالنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی، زرداری امتیاز وڑائچ کوساتھ لے گئے ، نجی ٹی وی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کیاوزیرداخلہ رحمن ملک بھی بابراعوان بن گئے ہیں؟۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور رحمن ملک کے درمیان دوریاں پیداہونے کے باعث وہ صدر کے دورہ برطانیہ، فرانس اورترکی میںان کے ہمراہ نہیں،صدرنے خود رحمن ملک کا نام وفد میں شامل افرادکی فہرست میں سے نکال دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیاگیاہے کہ بعض امورپراختلافات کے باعث صدرآصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئی ہیں۔

04

رپورٹ کے مطابق صدرزرداری اپنے دورہ برطانیہ فرانس اورترکی میں ہونے والی سہ فریقی کانفرنس کے لیے بھی ان کوہمراہ نہیں لے کرگئے جبکہ صدرکے ہمراہ جانے والے وفد میں پہلے وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کا نام شامل تھا جبکہ بعد میں صدر نے خود ان کا نام فہرست میں سے نکال دیا ۔

رپورٹ کے مطابق دورے سے نام نکالنے کی واضح وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم وزیرداخلہ کے بجائے وزیرمملکت برائے داخلہ امتیازصفدر وڑائچ وفد میں شامل ہیں ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ رحمن ملک نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغامات میں میڈیا کی اپنی سالگرہ بھارت میں منانے کی رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ون ان تاریخوں میں ترکی کے دورہ پر ہوں گے۔