پلاسٹک سرجری نے اداکارہ مشی خان کی شخصیت ہی بدل دی

ویب ڈیسک  بدھ 21 ستمبر 2016
 مشی خان نے 1994 میں ڈرامہ سیریل’’عروسہ‘‘ سے فنی کیرئیر کاآغاز کیا، فوٹو:بشکریہ ایکسپریس ٹریبیون

مشی خان نے 1994 میں ڈرامہ سیریل’’عروسہ‘‘ سے فنی کیرئیر کاآغاز کیا، فوٹو:بشکریہ ایکسپریس ٹریبیون

 کراچی: پاکستانی ٹی وی کی مشہوراداکارہ مشی خان نے پلاسٹک سرجری کرالی جس سے ان کی شخصیت ہی بدل گئی اور وہ 45 سال میں بھی جوان نظر آنے لگی ہیں۔

معروف اداکارہ مشی خان نے 1994 میں ڈرامہ سیریل ’’عروسہ‘‘ سے فنی کیرئیر کاآغاز کیا لیکن انہوں نے شہرت ’’عجائب خانہ‘‘ سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے کامیابی کا سفر جاری رکھا اور متعدد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مشی خان نے 1999 میں مشہور ٹی وی سیریل ’’بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ‘‘ میں اہم کردار ادا کیا اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب کہ اداکارہ نے اداکاری کے علاوہ میزبانی کے میدان میں بھی قدم رکھا اورکامیابی حاصل کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:عائشہ تاکیہ نے ہونٹوں کی سرجری کراکر اپنی  شخصیت ہی بدل ڈالی

مشی خان ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے علاوہ لالی ووڈ میں بھی قسمت آزمائی کرچکی ہیں اور 2 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

مشی خان سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیںاور اپنی روز مرہ کی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں جب کہ گزشتہ دنوں پوسٹ کی جانے والی اداکارہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں چہرے کی پلاسٹک سرجری کے بعد اداکارہ حسین نظر آرہی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ پریتی کو موٹاپے نے فلمی دنیا سے دور کردیا

مشی خان 45 سال کی عمر میں بھی حسین نظر آرہی ہیں اورانہوں نے اپنے بدلے ہوئے روپ سے سب کو نہ صرف حیران کردیا ہے بلکہ ایک نئی بحث کا آغاز کردیا ہے جس کے بعد اداکارہ کو مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔