پاکستان مضبوط جمہوری اورمستحکم ملک ہے امریکی قونصل جنرل

قائد اعظم محمد علی جناح کا پیغام ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے، امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن


ویب ڈیسک September 22, 2016
امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے مزارقائد سے متصل میوزیم کا بھی دورہ کیا: فوٹو: فائل

امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ، جمہوری اور مستحکم ملک ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں مزار قائد پر امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے حاضری دی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

گریس شیلٹن نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات میں لکھا کہ قائد اعظم کا پیغام ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے جب کہ تاثرات میں گریس شیلٹن نے پاکستان کو ایک مضبوط ، جمہوری اور مستحکم ملک درج کیا۔

امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے مزارقائد سے متصل میوزیم کا بھی دورہ کیا جب کہ مزار قائد اعظم میں رکھے گئے نوادرات میں بھرپور دلچسپی لی اوران سے محظوظ ہوئیں۔

مقبول خبریں