آئی ایم ایف کاپاکستان کے قرضے ری شیڈول کرنے سے انکار

کولیشن سپورٹ فنڈکے700ملین ڈالرادائیگی کیلیے امریکی یقین دہانی بھی حاصل نہ ہوسکی


INP December 10, 2012
کولیشن سپورٹ فنڈکے700ملین ڈالرادائیگی کیلیے امریکی یقین دہانی بھی حاصل نہ ہوسکی. فوٹو: رائٹرز/فائل

وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ کی آئی ایم ایف سے مزیدقرضے کے حصول کیلیے امریکی یاتراایک بار پھر ناکام ہوگئی۔

آئی ایم ایف نے قرضے ری شیڈول کرنے سے انکارکردیاہے جبکہ امریکی حکام سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مدمیں700 ملین ڈالر ادائیگی کیلیے یقین دہانی حاصل نہ ہو سکی۔ وفاقی وزیر خزانہ خالی ہاتھ وطن واپس لوٹ آئے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی گزشتہ ہفتے امریکایاترا کے حوالے سے وزارت خزانہ کے حکام کافی پرامیدتھے،ان کا خیال تھا کہ یا تو2013میں آئی ایم ایف کی جانے والی قرضے کی ادائیگیاں ٹل جائیں گی،پھرامریکی حکومت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کرپشن سپورٹ فنڈ کے7 کروڑ ڈالر ملنے کی امید پیدا ہو جائے گی۔

7

آئی ایم ایف حکام نے وزارت خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے سامنے ان کی ٹیم کی اقتصادی کارکردگی پر اعتراضات کی بھرمار کر دی۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا تھا کہ انھوں نے نہ توبجٹ خسارہ کرانے کاہدف پورا کیا نہ پاکستان کے مالیاتی خسارہ کم ہوااور نہ ہی کریڈیٹ ریٹنگ میں بہتری کی بلکہ الٹا بجٹ خسارہ ہدف سے بھی بڑھ کرآٹھ فیصد ہو گیا۔ ادھر واشنگٹن میں امریکی حکام نے بھی کہاہے کہ جب تک پاک فوج کی ہائی کمان کیری لوگر بل کے تحت پاکستان سے افغانستان کی جانب دراندازی میں واضح کمی لائے جانے کاسرٹیفکیٹ نہیں دے گی کولیشن سپورٹ فنڈ کے70 کروڑ نہیں ملیں گے۔