رزاق کے کیریئر کا باب بند ہونے کا تاثر درست نہیں چیف سلیکٹر

ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کریں جگہ بنے گی تو قومی ٹیم میں واپس آسکتے ہیں، چیف سلیکٹر


Sports Reporter December 11, 2012
مینجمنٹ اور کپتان جہاں ضرورت محسوس کریں نئے پلیئرز کو آزمائیں گے، اقبال قاسم فوٹو: اے ایف پی/ فائل

چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں سے ڈراپ کیے جانے کے باوجود میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ عبدالرزاق کے کیریئر کا باب بند ہوگیا، ایک طرف انھوں نے کہا کہ مستقبل کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے نوجوان کھلاڑی اسد علی کو آل رائونڈر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔

دوسری طرف ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عبدالرزاق جب تک کرکٹ کھیل رہے ہیں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ان کا کیریئر ختم ہوگیا،ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کریں جگہ بنے گی تو ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔ اس سوال پر کہ کیا ہمیشہ کی طرح کچھ نئے کھلاڑی صرف بھارت کی سیر کرکے واپس آجائیں گے؟

1

اقبال قاسم نے کہا کہ مینجمنٹ اور کپتان جہاں ضرورت محسوس کریں نئے پلیئرز کو آزمائیں گے،اگر کسی کو موقع نہیں ملتا تو بھی بُری بات نہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اے ٹیموں کے زیادہ ٹورز نہیں ملے جس کی وجہ سے نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو گروم کرنے کے مواقع میسر نہیں آسکے،اگر پلیئنگ الیون میں جگہ نہ بھی بنے تب بھی پلیئرز کو بین الاقوامی مقابلوں کے ماحول سے واقف ہونے کا موقع ملے گا جو مستقبل میں کام آسکتا ہے۔