صحافیوں کے مسائل کے حل میں کے یوجے کا کرداراہم ہےشیخ افضل

شیخ افضل اور ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز نے کے یوجے کے دفتر کی تزئین وآرائش اورمسائل کو حل کرنے کا یقین دلایا۔


Staff Reporter December 11, 2012
کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے دیے گئے ظہرانے کے موقع پرصوبائی وزیر ماحولیات شیخ محمد افضل اور دیگر کا امین یوسف،فہیم صدیقی،محمدعلی حفیظ کے ہمراہ گروپ۔ فوٹو : ایکسپریس

صوبائی وزیر ماحولیات شیخ محمد افضل نے کہا ہے کہ صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلیے کراچی یونین آف جرنلسٹس کا جو کردار ہے۔

اس کو فراموش نہیں کیاجاسکتا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جوائنٹ سیکریٹری محمد علی حفیظ کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں کیا، اس موقع پر پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل امین یوسف، کے یوجے کے سیکریٹری جنرل فہیم صدیقی، اراکین سندھ اسمبلی ودیگر بھی موجود تھے، شیخ افضل اور ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز نے کے یوجے کے دفتر کی تزئین وآرائش اورمسائل کو حل کرنے کا یقین دلایا۔