سافٹ بال بلوچستان اور سندھ کی سیمی فائنل میں رسائی

آرمی نے بھی جوائن کرلیا،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا


Sports Desk/Sports Reporter December 12, 2012
زارا عبداللہ، سیّدہ نبعہ زیدی،انیلامہوش، پریشے عدنان، عائشہ ظفر، حبہ بتول اور سوہا حیرانی نے 2 رنز اسکور کئے۔ فوٹو : فائل

10 ویں نیشنل ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بلوچستان، سندھ اور پاکستان آرمی کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔

پی ایس بی کوچنگ سینٹر پر کھیلے گئے پہلے میچ میں بلوچستان نے خیبرپختونخواکو صفر کے مقابلے میں 11 رنز سے شکست دی، عمّارہ، عروسہ، پلویشہ اور رضیہ نے2 رنز اسکور کیے۔ دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے اسلام آباد کو 11-1 سے ہرایا،عرفاء،نایاب،کاشیا اور عارفیہ نے 2 رنز بنائے۔ تیسرے میچ میں سندھ نے بلوچستان کو1 کے مقابلے میں 15 رنز سے قابو کیا۔

2

زارا عبداللہ، سیّدہ نبعہ زیدی،انیلامہوش، پریشے عدنان، عائشہ ظفر، حبہ بتول اور سوہا حیرانی نے 2 رنز اسکور کئے۔ پہلا سیمی فائنل بلوچستان اور پنجاب کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا، دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ سندھ اور پاکستان آرمی کے میچ سے ہوگا، تیسری پوزیشن کے مقابلے کے بعد فائنل جمعرات کی دوپہر ساڑھے تین بجے کھیلا جائے گا، تقسیم تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ ہوں گے۔