گھریلوکمرشلصنعتی گیس کی قیمت میں بھاری اضافے کی تجویز

100یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالے گھریلوصارفین کیلیے 6 روپے14 پیسے مہنگی کریں


Numainda Express December 12, 2012
100یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالے گھریلوصارفین کیلیے 6 روپے14 پیسے مہنگی کریں. فوٹو رائٹرز

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے یکم جنوری سے گھریلو صارفین سمیت سی این جی،بجلی گھروں،کھاد کارخانوں اور صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی سفارش کردی ۔

اوگرا کی سفارشات کے مطابق 100یونٹ ماہانہ تک استعمال کرنے والے گھریلوصارفین کیلئے گیس 6 روپے14 پیسے، 300یونٹ تک 12 روپے 28 پیسے اور 300 یونٹ سے زیادہ گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے ٹیرف 30 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ مساجد،گرجا گھروں اور مدارس کیلئے بھی 30 سے 430 روپے فی ایم ایم بی ٹو یو تک گیس مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

05

آرمی میس،نجی تعلیمی اداروں،سرکاری و نیم سرکاری دفاتراور اسپتالوں کیلیے بھی گیس مہنگی ہوجائے گی۔ کمرشل صارفین کیلیے گیس48 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ،تندوروں کیلیے 6 سے 48 روپے، برف کارخانے 48 روپے اور صنعتو ں کیلیے39 روپے 38 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سی این جی 51 روپے 87 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔سیمنٹ کارخانوں کیلئے گیس 59روپے، کھاد کارخانے 9 روپے 25 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو، سرکاری اور نجی بجلی گھروں کیلیے گیس 39روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔