فیول ایڈجسٹمنٹ لگانے کیخلاف تاجروں کی پٹیشن

سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی، چیئرمین واپڈا و دیگر کو نوٹس جاری کر دیے


Numainda Express July 25, 2012
سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی، چیئرمین واپڈا و دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔ فوٹو ایکسپریس

حیسکو کی جانب سے2010ء سے 2011 ء تک کے فیول ایڈجسٹمنٹ لگانے کے خلاف 40 آئس فیکٹریوں ،22 آٹا چکیوں اور فلور ملز ملکان کی دائر پٹیشن پر سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بنچ نے وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی، چیئرمین واپڈا، نیپرا، پیپکو اور چیف ایگزیکٹو حیسکوسمیت 14 فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے8 اگست کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس سلسلے میں عبدالستار، پیر بخش سمیت 40 آئس فیکٹریز ملکان اور سکندر فلور ملز، سندھڑی فلور ملز سمیت 22 فلور ملز مالکان کی جانب سے دائر پٹیشنز میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی وزارت پانی اور بجلی نے اعلان کیا تھا کہ 2010 سے 2011 تک کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے طریقہ کار وضع کر کے وصول کیے جائیں گے لیکن حیسکو نے پٹیشنرز کو اطلاع دیے بغیر فیول ایڈجسٹمنٹ کے بل دیے ہیں، پٹیشن میں عدالت عالیہ سے انصاف کی اپیل کی گئی ہے۔