ایم اے شاہ ٹرافیعمرکلب نے ایڈوانس کو ہرادیاوائٹل فائیو میں حسین سی سی ناکام

وائٹل فائیو رمضان ٹورنامنٹ میں عمر سی سی نے محمد حسین کلب کو 2 وکٹ سے شکست دی


Sports Reporter July 25, 2012
وائٹل فائیو رمضان ٹورنامنٹ میں عمر سی سی نے محمد حسین کلب کو 2 وکٹ سے شکست دی۔ فائل فوٹو

17 ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ رمضان نائٹ کرکٹ ٹرافی میں عمر کلب نے ایڈوانس کو 9 رنز سے ہرادیا، فاتح ٹیم نے 8 وکٹ پر 130 رنز بنائے، عدنان رضا نے 41 رنز اسکور کیے، سہیل خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں، ناکام سائیڈ 7 وکٹ پر121رنز بنا سکی، محمدافضل نے 34 اورفواد عالم نے32 رنز بنائے۔

وائٹل فائیو رمضان ٹورنامنٹ میں عمر سی سی نے محمد حسین کلب کو 2 وکٹ سے شکست دی، ناکام سائیڈ نے156 رنز بنائے جس میں سجاد علی کی ففٹی شامل تھی، فاتح ٹیم نے ہدف 8وکٹ پر حاصل کرلیا،ایٹون کلب نے برادرز کلب کو 6 وکٹ سے زیر کیا،ناکام ٹیم82 پر ڈھیر ہوگئی، سعادت منیر نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، فاتح سائیڈ نے ہدف 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

کراچی جیمخانہ رمضان ٹورنامنٹ میں ڈالر کلب نے کے ای ایس سی کو 2 وکٹ سے ہرایا،ناکام سائیڈ نے 105 رنز بنائے، اعظم حسین نے 4 وکٹیں لیں، فاتح ٹیم نے ہدف 8 وکٹ پر حاصل کرلیا۔