پاکستان و جاپان کا انسانی فلاح کے شعبوں میں گہرا رشتہ ہے حلیم عادل

افغان مہاجرین کیلیے جاپانی امدادمثبت روایت ہے، جاپانی قونصلیٹ سے ملاقات۔


Staff Reporter December 13, 2012
افغان مہاجرین کیلیے جاپانی امدادمثبت روایت ہے، جاپانی قونصلیٹ سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر و صوبائی وزیر ریلیف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کا اقتصادی اور انسانی فلاح کے شعبوں میں ایک گہرا رشتہ قائم ہے۔

چاہے وہ کشمیر میں زلزلے ہوں یا پاکستان میں سیلاب جاپان نے ہر دور میں پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کے تقاضوں کو پورا کیا، عالمی امور پر بھی پاکستان اور جاپان کے خیالات میں کافی ہم آہنگی پائی جاتی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ ریلیف کے کیمپ آفس میں جاپانی قونصلیٹ اوکیرا وچی اور نائب کونسل برائے سیاسی و اقتصادی امور یوکی اوچائی سے ملاقات کے دوران کیا۔

2

انھوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کیلیے جاپان نے مالی امداد دے کر ایک مثبت روایت قائم کی، پاکستان اورجاپان کی باہمی تجارت کافی وسیع ہے، جاپانی وفد نے حلیم عادل شیخ کو بتایا کہ کس طرح انھوں نے سیلاب کے دنوں میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے اقدامات کیے، وفد نے ان کی سیلاب زدگان کی بحالی کیلیے دن رات کی گئی کوششوں کو سراہا۔