ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ایم اے جناح روڈ پر کفن پوش دھرنا ہوگا

حکومت احتجاجی دھرنے کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے،علامہ ناظرعباس و دیگر.


Staff Reporter December 13, 2012
حکومت احتجاجی دھرنے کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے،علامہ ناظرعباس و دیگر. فوٹو: فائل

DHAKA: شیعہ علما کونسل سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف جمعہ 14دسمبر کو ایم اے جناح روڈ پر کفن پوش دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دھرنے میں شریک ہوں۔

وہ بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے،ان کے ہمراہ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے صدر مولانا مرزا یوسف حسین ، شیعہ علما کونسل کے علامہ جعفر سبحانی،مجلس وحدت مسلمین کے علامہ صادق رضا تقوی ،ایس ایم تقی اور دیگر موجود تھے۔

5

انھوں نے کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ نے شہر کی رونقوں کو موت کے اندھیروں میں بدل دیا گھروں کو اجاڑ کر رکھ دیا اور اس دہشت گردی سے کوئی ایک مسلک یا سیاسی جماعت متاثر نہیں بلکہ تمام مسالک کے لوگوں کو بے گناہ بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے،انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 14دسمبر کے دھرنے کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔