پولیس کو سیاسی دبائو اور مصلحتوں نے مفلوج کردیا شاہی سید

ارباب اختیار کچھ سمجھنے کو تیار نہیں،دہشت گردوں کو مکمل آزادی دیدی گئی ہے.


Staff Reporter December 13, 2012
ارباب اختیار کچھ سمجھنے کو تیار نہیں،دہشت گردوں کو مکمل آزادی دیدی گئی ہے. فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ پولیس کو سیاسی دبائو اور حکومتی مصلحتوں نے مفلوج کردیاہے۔

امن کیلیے سیاسی مصلحتوں سے کا م لینے کا انجام آج سب کے سامنے ہے انسانی خون کے حوالے سے کراچی دنیا بھر میں سرفہرست آچکا ہے اور ارباب اختیار کچھ سمجھنے کو تیار نہیں، اگر سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کیا جاتا تو آج نوبت یہاں تک نہ آتی، شہر میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کو مکمل طور پر آزادی دیدی گئی ہے متواتر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں۔

9

آج تک یہ بات سمجھ نہیں آسکی کی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلیے کیا پالیسی مرتب کی ہے، جاری بیان میںشاہی سید نے کہاکہ بھتہ خوروں کی جانب سے کاروباری حضرات پر مسلسل حملے انتہائی افسوس ناک ہیں، شہر کے امن کیلیے زبانی جمع خرچ کا وقت گزرچکا ہے، نمائشی کارروائیوں کے بجائے کراچی کے امن کیلیے نوگو ایریازکو جڑ سے اکھاڑ پھینکتے ہوئے تمام مافیاز کا کڑا احتساب کرنا ہوگا۔