سلطان لاکھانی سے اے پی این ایس کا اظہار تعزیت

آل پاکستان نیوزپیپرزسوسائٹی نےاے پی این ایس کےتمام اراکین کی جانب سےسلطان علی لاکھانی سے افسوس کا اظہارکیا ہے.


Staff Reporter December 13, 2012
آل پاکستان نیوزپیپرزسوسائٹی نےاے پی این ایس کےتمام اراکین کی جانب سےسلطان علی لاکھانی سے افسوس کا اظہارکیا ہے. فوٹو: فائل

لاہور: آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے صدر سرمد علی، سیکریٹری جنرل مسعود حامد اور عہدیداران نے سنچری پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے پبلشر سلطان علی لاکھانی کی والدہ گل بانو حسن علی لاکھانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے عہدیداران نے اے پی این ایس کے تمام اراکین کی جانب سے سلطان علی لاکھانی سے افسوس کا اظہار کیا ہے، انھوں نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انھیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحے پر صبر جمیل عطا فرمائے۔