فلم کی بجائے ڈرامہ انڈسٹری پر توجہ دے رہی ہوں‘ صبا قمر

منافق لوگوں کو پسند نہیں کرتی اچھے لوگ جہاں بھی ہوں ان سے دوستی کو ترجیح دیتی ہوں, صبا قمر


INP December 14, 2012
منافق لوگوں کو پسند نہیں کرتی اچھے لوگ جہاں بھی ہوں ان سے دوستی کو ترجیح دیتی ہوں, صبا قمر فوٹو : فائل

اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ فلم کی بجائے ڈرامہ انڈسٹری پر توجہ دے رہی ہوں میرا مقصد صرف پیسہ بنانا نہیں بلکہ شہرت اور عزت حاصل کرنا ہے ۔

منافق لوگوں کو پسند نہیں کرتی اچھے لوگ جہاں بھی ہوں ان سے دوستی کو ترجیح دیتی ہوں۔ایک انٹرویو کے دوران صبا قمر نے کہاکہ میں نے شوبز میں آنے کے بعد کبھی بھی جلد بازی میں کوئی کام نہیں کیا ہمیشہ تمام فیصلے سو چ سمجھ کر کرتی ہوں اسی وجہ سے ناکامی کی بجائے ہمیشہ کامیابی ملتی ہے ۔انھوںنے کہاکہ آج کل میری ساری توجہ ٹی وی ڈراموں پر مرکوز ہے فلموں پر توجہ دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ۔