بے نظیر یونیورسٹی‘ انٹری ٹیسٹ کے نتائج6روز بعد جاری

مختلف شعبوں کے لیے کامیاب امیدوار17دسمبر کو انٹرویو کے لیے جامعہ میں طلب


Nama Nigar December 14, 2012
مختلف شعبوں کے لیے کامیاب امیدوار17دسمبر کو انٹرویو کے لیے جامعہ میں طلب۔ فوٹو: فائل

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات 6دسمبر کو داخلوں کیلیے لیے گئے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان6روز گزرنے کے بعد کردیا ہے۔

یونیورسٹی کے پبلک ریلیشن آفیسر کاشف نورانی کے مطابق بی بی اے کے لیے55، بی ایس انگلش کے لیے58، بی ایس کیمسٹری کی لیے 59، بی ایڈ میں34اور ایم بی اے ایوننگ شف ریگولر میں64امیدواران میرٹ لسٹ میں پاس ہو گئے ہیں۔ مذکورہ امیدوار کو 17دسمبر کی صبح10بجے یونیورسٹی میں انٹرویوز کے لیے طلب کیا گیا ہے جبکہ ووٹنگ لسٹ بھی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں