بارش کے بعد 450 فیڈر ٹرپہزاروں فالٹس درست نہ ہوسکے

سردی کی پہلی بارش نے بجلی کی تقسیم اور ترسیل پر بھاری سرمایہ کاری کا پول کھول دیا


Staff Reporter December 14, 2012
سردی کی پہلی بارش نے بجلی کی تقسیم اور ترسیل پر بھاری سرمایہ کاری کا پول کھول دیا۔ فوٹو: فائل

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نظام پر کی جانے والی سرمایہ کاری کا پول کھل گیا۔

جمعرات کی صبح ہونے والی بارش کے نتیجے میں 450 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے، ہزاروں فالٹس کے نتیجے میں شہر کا تقریباً ہر علاقہ جزوی طور پر بجلی کی عدم فراہمی کا شکار رہا،رات گئے تک متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال نہیں کی جاسکی تھی،سرد موسم کی پہلی بارش نے بھی کے ای ایس سی کی جانب سے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم میںکی جانے والی خطیر سرمایہ کاری کی حقیقت کا پول کھول دیا۔

3

جمعرات کو علی الصباح ہونے والی موسلادھار باش کے دوران ہی کے ای ایس سی کے تقریباً 450 فیڈر ٹرپ کرگئے جبکہ فیڈرل بی ایریا ون اور ٹو اور نارتھ کراچی کے گرڈ اسٹیشن مکمل طور پر ڈیڈ ہوگئے، بارش کے دوران شہر کا 40 فیصد حصہ بجلی سے محروم رہا، جمعرات کی صبح بجلی کی بحالی کا کام شروع کیا گیا،تاہم متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی رات گئے تک بحال نہیں کی جاسکی۔

ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی کے انجینئرز نے گرڈ اسٹیشنز اور ٹرپ ہونے والے فیڈرز سے بجلی بحال کردی تھی تاہم ناقص اور بوسیدہ تاروں، پی ایم ٹیز کی وجہ سے بجلی کی تقسیم کے نظام میں ایک ہزار سے زائد خرابیاں رپورٹ کی گئیں جنھیں دور کرنے میں کے ای ایس سی کے شکایتی مراکز رات گئے تک ناکام تھے۔