ڈاؤیونیورسٹی میں جلد جگر کی پیوندکاری شروع ہوگی مسعود حمید

اوجھا کیمپس سے منسلک ٹراما سینٹر کی تعمیر اگلے سال ہوگی،صحافیوں سے گفتگو


Staff Reporter December 14, 2012
اوجھا کیمپس سے منسلک ٹراما سینٹر کی تعمیر اگلے سال ہوگی،صحافیوں سے گفتگو فوٹو : ای نیوز

حکومت سندھ نے ڈائو یونیورسٹی اوجھاکیمپس کو سپرہائی وے سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوجھا کیمپس سے منسلک ساڑھے6 ملین روپے مالیت کے ایک اورجدید ترین ٹراما سینٹرکی تعمیر آئندہ سال شروع ہوگی، ڈاو ٔیونیورسٹی میں فارنسک لیبارٹری میں ماؤںکے ڈی این اے ٹیسٹ سے قبل ازوقت بیماریوںکا بھی پتہ لگایاجاسکتا ہے اور مستقبل میں ڈی این اے بینک بھی قائم کیاجارہا ہے،یہ بات ڈاؤیونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر مسعود حمید نے جمعرات کو صحافیوں سے بات چیت میں کہی۔

انھوں نے کہاکہ حکومت سندھ نے یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس سے منسلک جدید ٹراما سینٹر تعمیرکرنے کا فیصلہ کیا ہے،اوجھا اور ٹراماسینٹرکو سپرہائی وے سے منسلک (انٹرلنک) کردیا جائیگا، اس سلسلے میں کام بھی شروع کردیا گیا ہے،تاکہ سپرہائی وے پر ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد میسر آسکے،آئندہ ماہ سے ٹراما سینٹر کی تعمیر شروع کردی جائے گی۔

12

اوجھاکو مستقبل میں پاکستان کا میڈیکل سٹی بنادیا جائے گا جہاں ہر مرض سے متعلق علاج ومعالجے کی سہولتیں میسر ہونگی ، جگرکی پیوندکاری کایونٹ مکمل کرلیاگیا ہے جس میں جگر کے کینسر، لیور سروسس، ہیپاٹائٹس سے خراب ہونے والے جگر کے علاج کی تمام سہولتیں میسر ہونگی، نئے سال سے ڈاؤیونیورسٹی لیورٹرانسپلانٹ کاکام شروع کردیگی، ڈائویونیورسٹی میں جگر کی پیوند کاری پر بھارت کے مقابلے میں انتہائی کم اخراجات آئیں گے، جبکہ غریبوں کا علاج مفت ہوگا۔