آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے کی ٹرانسپورٹرز کے وفد سے ملاقات

اوور لوڈنگ کو ختم کرنے اور عالمی معیار کے مطابق مال بردار گاڑیوں پر سامان لوڈ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


Staff Reporter December 14, 2012
آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ظفر عباس ٹرانسپورٹرز کے وفد سے ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ظفر عباس لک کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹرانسپورٹرز کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی موٹر وے ولی اﷲ دل اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے دیگر حکام نے بھی شرکت کی، موٹر وے پولیس کراچی کے دفتر میں منعقدہ اجلاس کے دوران دونوں جانب سے اس بات کا تہیہ کیا گیا کہ مل جل کر کام کیا جائے جبکہ اوور لوڈنگ کو ختم کرنے اور عالمی معیار کے مطابق مال بردار گاڑیوں پر سامان لوڈ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔